دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے تجربات جاری، تیاری کیلئے وقت درکارہو گا،شاہ محمود

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کے تجربات جاری، تیاری کیلئے وقت درکارہو گا،شاہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں انسداد کورونا ویکسین کے تجربات ہو رہے ہیں اور اگر کامیابی حاصل ہوتی ہے تو پھر ویکسین کی تیاری میں بھی وقت لگے گا۔ وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ خلیجی ممالک میں ہمارے پاکستانی بہت بڑی تعداد میں ہیں جو وہاں پر محنت مزدوری کرتے ہیں اور زر مبادلہ کی شکل میں اربوں ڈالر پاکستان بھجواتے ہیں، ہمیں ان کی مشکلات کا ادراک ہے ہم چاہتے ہیں کہ جلد احسن طریقے سے انہیں واپس لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو عالمی وباء سے بچاؤکی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دینا ہو گی، رمضان المبارک میں لوگ بغیر ضرورت بازار جانے سے گریز کریں، نمازتراویح اور نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے ہر علاقے میں ایک مسجد کمیٹی بنائی جائے جو انتظامیہ کے ساتھ تعاون بھی کرے اور مساجد میں ایس او پی اور ضابطے کی پیروی کو یقینی بنائے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی میڈیا کرونا وبا سے بچاؤ کیلئے آگاہی پھیلانے میں انتہائی مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
شاہ محمود

مزید :

صفحہ آخر -