17افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، شاہدرہ کا علاقہ فرخ آباد سیل

  17افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، شاہدرہ کا علاقہ فرخ آباد سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد سے 17 افراد میں کورونا مریضوں کی تصدیق ہو گئی۔ پولیس نے علاقے کو سیل کردیا۔ سیل شدہ علاقوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ ایک ہی گھر کے 17 افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اے سی سٹی تبریز ملک کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے علاقے کو فوری سیل کردیاہے۔ کورونا کا شکار ہونے والوں میں 6 خواتین، 6 مرد اور اور 5 بچے شامل ہیں۔ ملحقہ گلیوں کو سیل کرنے اور سکریننگ کے عمل کو بھی آج رات سے شروع کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے 15 علاقوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر سیل کر دیا گیا تھا۔ سیل ہونے والے علاقوں میں چاہ میراں، شاد باغ، گجر پورہ، ریلوے کالونی، سکندریہ کالونی، گلشن راوی، رحمان پورہ، وحدت کالونی، بیدیاں روڈ اور رائیونڈ سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
فرخ آباد سیل

مزید :

صفحہ آخر -