بنگالیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا،سعید غنی

  بنگالیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا،سعید غنی

  

کراچی(آن لائن)صوبائی وزیر تعلیم و لیبر سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سعید غنی کہا نے کہ صوبے بھر میں بسنے والوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور بنگالی بھائیوں کے مسائل بھی ہمارے ہیں اور ہم ان کے حل کے لیئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین پاکستانی بنگالیزایکشن کمیٹی شیخ محمد فیروز سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے طویل لاک ڈاؤن کے تناظر میں ہونے والی عام آدمی کی معاشی مسائل کا شکار ہے۔ ہم صوبے بھر میں بسنے والوں کو ہر گز مایوس نہیں کریں گے۔ کراچی میں بسنے والے بنگالیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔سندھ حکومت کی جانب سے ان آباد یوں میں جہاں بنگالی رہائش پذیر ہیں ان کو راشن کی فراہمی جلد کی جائے گی اور ان کے روزگار کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اس موقع پر شیخ فیروز نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کے موقع پر اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -