ایل سی ڈبلیو یو کی پاکستانی یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن

ایل سی ڈبلیو یو کی پاکستانی یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی (2020 ایڈیشن) جاری کر دی،ایل سی ڈبلیو یو کو پاکستانی یونیورسٹیوں میں پہلی پوزیشن اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی سطح پر دنیا کی اعلی یونیورسٹیوں میں 15 ویں نمبر پر رکھا گیا۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے ایس ڈی جی 5 اور ایس ڈی جی17 کے لئے اپلائی کیا تھا۔ ایل سی ڈبلیو یو نے ایس ڈی جی 5 میں پہلی پوزیشن اور ایس ڈی جی 17 میں پاکستانی یونیورسٹیوں میں 10 ویں پوزیشن حاصل کی۔دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں ایل سی ڈبلیو یو ایس ڈی جی 5 کی سطح پر 15 اور ایس ڈی جی لیول 17 میں 301-400 رہیٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کا ادارہ 2004 میں قائم کیا گیا، یہ ادارہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی حتمی فہرست جاری کرتا ہے۔ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن امپیکٹ رینکنگ واحد عالمی ادارہ ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالیسے جامعات کا جائزہ لیتا ہے یہ ادارہ تحقیق، رسائی اور مانیٹرنگ کے حوالیسے یونیورسٹیوں کی کارکردگی کی جانچ کرتا ہے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر بشرا مرزا وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لئے بہت اچھی خبر ہے اور اگر ہم اسی جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں گے تو دنیا کی اعلی یونیورسٹیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکیں گے میں اس کامیابی پر LCWU کے تمام فیکلٹی ممبران اور عملے کو مبارکباد پیش کرتی ہوں یہ سب آپ کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے ہے۔ وائس چانسلر نے کہاکہ یہ پاکستان میں ابھرنے والی اعلی تعلیم کی ایک انتہائی قابل فخر تصویر ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی کامیابی کا راز تحقیق پر ہے جس کو موجود حالات کے تقاضوں پر مبنی ہونا چاہئے.

پہلی پوزیشن

مزید :

صفحہ آخر -