مساجد کی سکیورٹی سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی،چیف سیکرٹری پنجاب

        مساجد کی سکیورٹی سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی،چیف سیکرٹری پنجاب

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کی سکیورٹی اور پولیس فورس کی تعیناتی سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی گئی،مسجد اور امن کمیٹیوں کو فعال کرنے کیساتھ ساتھ مساجد کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا،مساجد میں نمازیوں کیلئے جاری 20نکاتی ایس اوپیز کا اردو ترجمہ شہریوں کی آگاہی کیلئے آویزاں کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔چیف سیکرٹری نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم میں بائیومیٹرک تصدیق کے عمل میں مسائل کے حل کیلئے نادرا کی ٹیموں کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ اب تک جنوبی پنجاب میں 47لاکھ ایکڑ پر گندم اور22لاکھ ایکڑ پر چنے کی فصل کی کٹائی کی جا چکی ہے،صوبے میں گندم خریداری کا عمل جاری ہے اور اب تک 49ہزارکسانوں میں 14لاکھ 18ہزار ٹن باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -