کراچی،آئرن اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کو دکانیں کھولنا مہنگا پڑ گیا

کراچی،آئرن اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کو دکانیں کھولنا مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کی آئرن مارکیٹ اور ٹمبر مارکیٹ کے تاجروں کو دکانیں کھولنا مہنگا پڑ گیا، مقامی عدالت نے تاجروں کو 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا۔ نیپیئر پولیس نے گرفتار تاجر رہنما حماد پونا والا اور دیگر کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔
تاجر درخواست مسترد

مزید :

صفحہ آخر -