روپانی فاؤنڈیشن سے لاک ڈاؤن متاثرین کو راشن کی فراہمی جاری

روپانی فاؤنڈیشن سے لاک ڈاؤن متاثرین کو راشن کی فراہمی جاری

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)روپانی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحقین تک امداد پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے نارکوٹکس کنٹرول اعظم خان سواتی کے باہمی اشتراک اور تعاون سے روپانی فاؤنڈیشن نے 28 ٹن خشک راشن خیبر پختو انخوا روانہ کیا جبکہ 13 ٹن راشن وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کے حوالے کیا۔ روپانی فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وفاقی وزراء نے عوامی خدمت کو مثالی قرار دیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ایڈوائزر صباح الدین اور فاؤنڈیشن کے فوکل پرسن فیض عالم نے حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اب تک فاؤنڈیشن 150 ٹن راشن مستحقین تک پہنچا چکی ہے۔

روپانی فاؤنڈیشن

مزید :

صفحہ آخر -