ملک میں 124ڈاکٹرز سمیت 253ہیلتھ ورکرز کورونا کا شکار ہو ئے: وزارت صحت
اسلام آباد(آئی این پی)وزارت صحت نے پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہونے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کی فہرست جاری کر دی۔گزشتہ روز نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر وزارت قومی ہیلتھ کی جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 124 ڈاکٹرز، 39 نرسز اور 90 ہیلتھ کئیر ورکرز کرونا میں متاثر ہوئے، مجموعی طور پر 253 ہیلتھ کئیر ورکرز کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے 92 آئسولیشن، 125 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 33 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 53 ڈاکٹرز، 12 نرسز اور 18 ہیلتھ کئیر سٹاف کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 14 افراد آئسولیشن، 61 ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 8 کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ سندھ میں 19 ڈاکٹرز، 15 نرسز اور 22 دیگر ہیلتھ کئیر سٹاف کرونا میں مبتلا ہوئے۔41 مریض زیر علاج 15 کو ڈسچارج کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 1 ڈاکٹر 3 ہیلتھ ورکرز میں کرونا کی تشخیص ہوئی،چاروں ہیلتھ پروفیشنلز کو ریکور ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔ بلوچستان میں 24 ڈاکٹرز، ایک نرس اور 7 ہیلتھ ورکرز میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سے 27 افراد آئسولیشن، 4 ہسپتال جبکہ ایک مریض ڈسچارج کر دیا گیا۔گلگت بلتستان میں ایک ڈاکٹر اور 16 ہیلتھ ورکرز میں کرونا تشخیص مثبت ہوئی،14 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ایک ڈسچارج اور 2 جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 12 ڈاکٹرز، 7 نرسز اور 12 ہیلتھ کئیر سٹاف کورونا سے متاثر ہوئے،26 مریض آئسولیشن، ایک ہسپتال اور3 ڈسچارج ہو گئے جبکہ 1 جان کی بازی ہار گیا۔رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 14 ڈاکٹرز، 4 نرسز اور 12 ہیلتھ کئیر سٹاف کورونا سے متاثر ہوئے۔25 مریض آئسولیشن, 4 ہسپتالوں میں زیر علاج ایک کو ڈسچارج جبکہ ایک تشویشناک حالت میں ہے۔
وزارت صحت