خورشید شاہ کو 8 ماہ سے بے بنیاد قید میں رکھا،رہا کیا جائے، شیری رحمان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے الزام عائد کیا ہے کہ خورشید شاہ کو 8 ماہ سے بے بنیاد قید میں رکھا گیا ہے، انھیں فوری رہا کیا جائے۔سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ خورشید شاہ کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ نیب کے پاس ثبوت تھے تو 8 ماہ سے جرم ثابت کیوں نہیں ہو رہا،انہوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت کے کرپشن سکینڈلز کے بعد کون سے وزرا کو جیل میں ڈالا گیا ہے کیا جیل صرف مخالفین کیلئے بنائی گئی ہیں، عدلیہ نے پہلے ہی نیب کی کارروائی اور نیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی مخالفین کو حکومت کے کہنے پر نشانہ بنانا بند کرے، سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
شیری رحمان