سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 386پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر مزید 60پیسے سستا

      سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 386پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر مزید 60پیسے سستا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا،اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس کے اضافے سے32800پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب روپے کے قریب جا پہنچا،مارکیٹ میں 48فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی،کورونا وائرس کے پاکستانی معیشت پر پڑھنے والے منفی اثرات کے ازالے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے پاکستان کو ہنگامی بنیاوں پرریپڈفنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت 1.39ارب ڈالر کی فراہمی اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے امکانات کے پیش نظر ایکویٹی مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے امکانات کے پیش نظر سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں نے جمعرات کو سیمنٹ،پیٹرولیم اورآئل اینڈ گیس سیکٹرز میں خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرا ت کو کے ایس ای100انڈیکس میں 386.60پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 32464.23پوائنٹس سے بڑھ کر 32850.83پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 198.43پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14424.47پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 22886.89پوائنٹس سے بڑھ کر 23211.98پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب73کروڑ67ہزار248روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب5ارب 79کروڑ39لاکھ 9ہزار437روپے سے بڑھ کر 61کھرب92ارب 52کروڑ39لاکھ 76ہزار685روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 9ارب روپے مالیت کے 20کروڑ43لاکھ 62ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 10ارب روپے مالیت کے 23کروڑ98لاکھ 73ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر 333کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے160کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ151میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے میپل لیف2کروڑ56لاکھ،حیسکو ل پیٹرول 2کروڑ25لاکھ،فوجی سیمنٹ 1کروڑ22لاکھ،ڈی جی کے سیمنٹ 1کروڑ4لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 88لاکھ74ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔کاروباری حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت527.25روپے کے اضافہ سے 7557.25روپے ہو گئی اسی طرح 64.13روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 1080.78روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت 46.75روپے کی کمی سے 1402روپے اور اوٹسکا پاک کے حصص کی قیمت 23روپے کی کمی سے 320روپے پر آ گئی۔

سٹاک مارکیٹ

کراچی (اکنامک رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.30روپے سے کم ہو کر159.90روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے کم ہو کر160روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 159روپے سے کم ہو کر158.50روپے اور قیمت فروخت160روپے سے کم ہو کر159.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 168روپے سے کم ہو کر167روپے اور قیمت فروخت170روپے سے کم ہو کر169روپے ہو گئی جبکہ2روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 188روپے سے بڑھ کر190روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر192روپے پر جا پہنچی۔

ڈالر سستا

مزید :

صفحہ آخر -