چارسدہ میں سکیورٹی فورسز کا آپر یشن، ایک اہلکار شہید، 5زخمی

چارسدہ میں سکیورٹی فورسز کا آپر یشن، ایک اہلکار شہید، 5زخمی

  

چارسدہ(آئی این پی) پولیس اسٹیشن خان ماہی کے قریب سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔چارسدہ میں پولیس اسٹیشن خان ماہی کی حدود سرکی میں سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کیا، اسی دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اہلکار شہید جبکہ فورسز اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوگئے،جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہلکار شہید

مزید :

علاقائی -