فریال تالپور نے بنک اکاؤنٹس غیر منجمد کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

فریال تالپور نے بنک اکاؤنٹس غیر منجمد کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  

اسلام آباد (این این آئی)جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور نے بنک اکاؤنٹس غیر منجمد کرانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ جمعرات کو احتساب عدالت نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ فریال تالپور کی درخواست میں کہاگیاکہ ذاتی اور گھریلو اخراجات پورے کرنے کے لیے اکاؤنٹس غیر منجمد کیے جائیں،نیب نے 25جولائی 2019 کو اکاؤنٹس منجمد کئے۔ درخواست میں کہاگیاکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 31 مارچ کو اکاونٹس غیر منجمد کرنے کی استدعا مسترد کی،احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر بنک اکاونٹس غیر منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔استدعا کی گئی کہ نیب کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔نیب اور احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کیا جائے،عدالت سے فوری ریلیف کی متفرق درخواست کر دی گئی

فریال تالپور

مزید :

صفحہ آخر -