حکومت ٹیکسٹائل شعبے کی منڈیوں تک رسائی میں بھرپور تعاون کر یگی: عبد الرزاق داؤد

حکومت ٹیکسٹائل شعبے کی منڈیوں تک رسائی میں بھرپور تعاون کر یگی: عبد الرزاق ...

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل شعبے کی منڈیوں تک رسائی میں حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔عبدالرزاق داؤد نے لاک ڈاؤن سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ا پنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مغربی ممالک رفتہ رفتہ کھل رہے ہیں اور وہ نئے تجارتی آرڈرز دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اکثریتی آرڈرز کورونا وائرس سے پہلے کے ہیں تاہم ٹیکسٹائل انڈسٹری کو چاہیے کہ وہ ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

عبدالرزاق داؤد

مزید :

صفحہ آخر -