منفی ٹیسٹ، قرنطینہ کی مدت پوری کرنیوالے پاکستانیوں، تبلیغی ارکان کی ملک واپسی یقینی بنائی جائے: اسدقیصر

    منفی ٹیسٹ، قرنطینہ کی مدت پوری کرنیوالے پاکستانیوں، تبلیغی ارکان کی ملک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیرون ممالک میں موجود تبلیغی، زائرین سمیت مقیم پاکستانیوں جن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے یا قرنطینہ مدت پوری ہو چکی ہے کی فوری واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،اسپیکر نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے رمضان پیکیج کی سہولت فراہم کرنے کیلئے وزارتِ خارجہ کو ہدایت بھی کی۔سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں فنکشنل کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اس موقع پر کمیٹی کے کنوینر شہریار آفریدی نے کمیٹی کو تبلیغی، زائرین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ دس ہزار سے زائد مقامی تبلیغی اور زائرین کو گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو متعلقہ حکام کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے صوبوں کے فوکل پرسنز کو کمیٹی کو فوری طور پر جواب دینے کی ہدایت کی اور بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ اور وزارت خارجہ پھنسے ہے تبلیغی اور زائرین کی واپسی میں آسانیاں پیدا کرنے میں پیش پیش ہیں۔صحافی برادری کو درپیش مسائل پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے ایک وفد نے انہیں مطالبات کا ایک میثاق جمع کرایا ہے جس کے مطابق کام کرنے والے صحافیوں کو سیفٹی کٹس کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا کے دوران صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی، جو تقریبا 11 ماہ سے زیر التوا ہیں، کو یقینی بنائے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ پی آر اے نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وزیر اعظم صحافی برادری کے لئے بھی ایک پیکیج کا اعلان کریں جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی درخواست ہے وزیر اعظم ورکنگ صحافیوں کے لئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ایپلیکیشن لانچ کریں، مزید برآں ورکنگ صحافیوں کی ملازمتوں کے تحفظ کے لئے بھی مناسب قانون سازی کی جائے۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر برائے امور خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمیٹی کو پھنسے ہوئے پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی واپسی کے لئے آسان اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 46743 پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے بیرون ملک پاکستانی مشنوں میں وطن واپسی کیلئے اپنا اندراج کرایا ہے جن میں سے 2054 تبلیغی ہیں جو زیادہ تر سوڈان، کینیا، تنزانیہ، صومالیہ، یوگنڈا اور چاڈ میں مقیم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 5629 بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس لائے جائیں چکے ہیں جبکہ 428 قیدیوں کو بھی بیرون ملک جیلوں سے وطن واپس لایا گیا ہے۔ہمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے معاملے سے نمٹنے کے لئے قومی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم لوگوں کو باقاعدہ انداز میں وطن واپس بھیج رہے ہیں۔ ہمارے غیر ملکی مشنوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی میں آسانی کے لئے ہدایت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لئے سحری اور افطار ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا جس کی مدد کے لئے وزارتِ خارجہ کوشش کررہی ہے۔ مذہبی امور کے وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ تبلیغی اور زائرین کو واپس لانے کیلئے اصولوں کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم 7313 سے زائد پاکستانیوں کو 17 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید 20 پروازیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں مزید 3370 افراد کو وطن واپس لائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے
فنکشنل کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -