کورونا وائرس کے باعث پاکستا ن ریلوے کو 5ارب سے زائد کا نقصان
اسلام آباد(آئی این پی)کرونا وائرس نے پاکستان ریلوے کو بھی شدید مالی بحران سے دوچار کردیا، اب تک 5 ارب سے زائد کا نقصا ن ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن کی معطلی سے پاکستان ریلوے کو 5 ارب 26 کروڑ کا نقصان ہوا ہے، مسافر ٹرینوں کی بندش سے ریلوے کو 3 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہواجبکہ مال بردار گاڑیوں کی بندش سے ریلوے کو2 ارب 10کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا ہے، ٹرین آپریشن کی معطلی سے پاکستان ریلوے کو یومیہ ساڑھے 15 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن معطلی سے ملک بھر میں 69 لاکھ مسافر متاثر ہوئے، مارچ میں پاکستان ریلوے کے 12 لاکھ مسافر آف لوڈ ہوئے جبکہ 22 مارچ سے ٹرین آ پر یشن معطلی سے57 لاکھ مسافر متاثر ہوئے، ٹرین آپریشن معطلی سے ایک ماہ میں پاکستان ریلوے کو 4 ارب 76 کروڑ کا نقصان ہوا جبکہ مار چ کے ابتدائی 3 ہفتوں میں مسافر آف لوڈنگ سے ریلوے کو 50 کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
ریلوے نقصان