گیٹز فارما اپنے تمام ملازمین کی کورونا ٹیسٹنگ کرے گا

گیٹز فارما اپنے تمام ملازمین کی کورونا ٹیسٹنگ کرے گا

  

لاہور (پ ر) گیٹز فارما نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی واحد اور پہلی کمپنی ہے جس نے اپنے تمام ملازمین کی COVID-19 ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور ہر ملازم کا ٹیسٹ لینے تک کراچی میں اس کی فیکٹری اور ہیڈ آفس مکمل طور پر بند رہیں گے۔کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او،خالد محمود نے کہا کہ" جس دن سے کمپنی نے کام شروع کیا اس کا ویژن اور مشن یہ رہا ہے کہ گیٹز فارما آپ کی صحت کا خیال رکھتا ہے"۔انہوں نے کہا کہ" لوگوں کا خیال رکھنے کا مطلب آگے آ کر ان کی رہنمائی کرنا اور اسے اُس وقت ثابت کرنا ہوتا ہے جب کوئی بحران ہو اور لوگوں کو ضرورت ہو۔آج ہم اپنے ملازمین اور دنیا کو یہ بتاتے ہوئے اطمینان محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک بار پھر اپنا مشن پورا کر رہے ہیں اور اپنے عمل سے اسے ثابت کر رہے ہیں "۔آج یعنی 23 اپریل سے ہماری فیکٹری اور ہیڈ آفس بند رہیں گے اور انھیں ایک بڑیCOVID-19 ٹیسٹنگ اینڈ اسکریننگ فیسلٹی میں تبدیل کر دیا جائے گا۔سینئر مینجرز اور ڈائریکٹرز سمیت56 ملازمین کو FDA کی منظور شدہ ٹیسٹنگ کٹس کے استعمال کی تربیت دی گئی ہے۔امید ہے کہ سو فیصد ٹیسٹنگ کا پہلا مرحلہ پانچ روز کے اندر مکمل ہو جائے گا اور گیٹزفارما کے ہیڈ آفس اور فیکٹری کے1,300 ملاز مین کے ٹیسٹ مکمل کر لیے جائیں گے۔کمیونٹی ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ کے سربراہ کی طرف سے تیار کیے گئے SOP کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کا یہ عمل جاری و ساری رہے گا۔۔ عالمی ادارہ ء صحت کی طرف سے بنائے گئےSOPs کی بنیاد پر ٹیسٹنگ پر عمل درآمد، اس کے نتیجہ میں قرنطینہ اور ری ٹیسٹنگ،گیٹز فارما میں انفیکشن اور ملازمین،ان کے اہل خانہ اور آس پاس کی آبادیوں میں اس کے پھیلاؤکو کم سے کم یا تقریباً ختم کر دے گی۔

جن لوگوں کی رپورٹ منفی آئے گی انھیں فیسلٹی میں داخل ہونے اورWHO اورPIC/s کی منظور شدہ مینوفیکچرنگ فیسلٹی اور ہیڈ آفس میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔تاہم ٹیسٹنگ میں جو ملازمین مثبت پائے جائیں گے انھیں تربیت یافتہ کونسلرزکی کونسلنگ کے بعد تنخواہ کے ساتھ رخصت پر گھر بھیج دیا جائے گا۔گیٹز فارما میل جول رکھنے والوں کا باریک بینی سے پتہ چلائے گا،میل جول رکھنے والوں کی ٹیسٹنگ ہو گی اور ان ملازمین کا30 روز کے بعد دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گااور وہ صرف اسی صورت میں کام پر واپس آئیں گے جب وہ صحت یاب اورCOVID-19 منفی ہو چکے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں نے اپنی نیک کمائی سے درجنوں خیراتی ادارے قائم کیے ہیں جہا ں سے غرباء کو ہر قسم کی سہولتیں مفت مل رہی ہیں۔انہوں نے حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران میں تاجروں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی وجہ سے آج یہاں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا۔انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ غربا ء اور مساکین کی خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پراستوار کرنے کے لئے اپنے حصے کا ٹیکس دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر تاجر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکنیت حاصل کرنی چاہیئے۔تاکہ وہ معیشت کے مرکزی دھارے کا حصہ بن کر قومی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ خاص طور پر چھوٹے تاجروں کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور ان کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے نو منتخب صدر شیخ محمد فیصل، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالوحید اور دیگر عہد داران سے حلف لیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پوری ایمانداری سے اپنے ممبروں کی خدمت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -