نیو یارک، دو بلیوں میں نئے کورونا وائرس کی تشخیص
نیویارک(آئی این پی)امریکا میں دو بلیوں میں نئے کررونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ پالتو جانوروں میں وائرس کی منتقلی کا امریکا میں پہلا کیس ہے۔ متاثرہ بلیاں نیو یارک شہر کے دو مختلف حصوں سے ہیں۔ توقع ہے کہ دونوں مکمل طور پر صحتیاب ہو جائیں گی۔ طبی ماہرین کے مطابق فی الحال ایسے کوئی شواہد نہیں کہ پالتو جانور انسانوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ انسانوں سے جانوروں میں نئے کورونا وائرس کی منتقلی کے کیس اس سے پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔
تشخیص