ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ٹریفک حادثے میں باپ اور بیٹا جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقہ لیاقت آباد میں 3 ڈاکو ؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کیشئر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق 3 ڈاکو سویٹ شاپ میں داخل ہوئے اوررقم لوٹنے کی کوشش کی تاہم دکان میں موجودکیشئرفاروق نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی فاروق کو فوری مقامی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا،مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔دوسری جانب چوہنگ ملتان روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا، ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار باپ بیٹا موقع دم توڑ گئے جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق محمد رمضان اور خادم حسین جوہر ٹاؤن کے رہائشی تھے۔ چوہنگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں اپنے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔
قتل/حادثہ