کم آمدن اور مستحق افراد کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت: سرا ج الحق

کم آمدن اور مستحق افراد کی مدد کرنا وقت کی اہم ضرورت: سرا ج الحق

  

کوئٹہ(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ آمدنی والے مزدور،دیہاڑی دار مستحقین کی مدد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری خدمات بلاتفریق تمام علاقوں کے ہر مستحق تک پہنچے گی۔مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ہم کام میں مزیدوسعت وبہتری لاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدرانجینئر جمیل احمدکردسے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پرسراج الحق کو بتایا گیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پہلے مرحلے میں سروے کیا گیارضاکاروں کے ذریعے مستحقین معلوم کیے الخدمت فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے ریلیف ورک میں خرچ کیے ان میں تقریباًایک کروڑ سے زائدبلوچستا ن سے اکھٹے ہوئے جوعوام،تاجربرادری ومخیر حضرات کا الخدمت فاؤنڈیشن پراعتماد کامظہر ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن نے صوبہ بھر میں منصفانہ منظم اندازمیں تقریباًآٹھ ہزار راشن تقسیم کیے جس سے ہزاروں خاندان کئی ہفتوں مستفید ہوں گے۔رمضان المبارک میں بھی اپنا جاری رکھیں گے۔کوئٹہ میں 50رضاکاروتقریباً30 مشینوں کے ذریعے ڈیڑھ ہزار سے زائدمساجد،60 چرچ،گوردوارے ومندر،بنک،عدالت اور پبلک مقامات پر جراثیم کش سپرے کیاجائیگا۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -