مختلف علاقوں میں پھنسے تبلیغی جماعت کے اراکین و زائرین کی یکم رمضان تک گھروں کو واپسی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(آئی این پی) کورونا وائرس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں پھنسے تبلیغی جماعت کے اراکین و زائرین کی یکم رمضان تک گھروں کو واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ فنکشنل کمیٹی کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے تمام چیف سیکرٹریز، چیف کمشنراسلام آباد کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا۔ملک بھرمیں پھنسے زائرین، تبلیغی جماعت کے کارکنوں کی گھروں کو واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔یکم رمضان سے پہلے تبلیغی جماعت کے کارکنان کی واپسی یقینی بنائی جائے.. تبلیغی جماعت کے کارکنان کی واپسی کے عمل میں متعلق ایس او پیز کا خیال رکھا جائے، زائرین، تبلیغی کارکنان کی واپسی میں غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ہدایت