صوبہ بھر میں ٹڈی دل کی مانیٹر نگ جاری ہے، زراعث پنجاب

  صوبہ بھر میں ٹڈی دل کی مانیٹر نگ جاری ہے، زراعث پنجاب

  

لاہور(کامرس ڈیسک)محکمہ زراعت گندم کی کٹائی اور کپاس کی بوائی مہم کے دوران کاشتکاروں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر بارے آگاہی فراہم کر رہا ہے۔اس سلسلے میں پرنٹ و الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کاشتکاروں کوآگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ فیلڈ کا عملہ بھی کاشتکاروں کی معاونت کر رہا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ امسال کپاس کی کاشت قریباً50لاکھ ایکڑرقبہ پر کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ گندم کی کٹائی کا عمل بھی جاری ہے۔اس ضمن میں کاشتکاروں کو آپس میں فاصلہ برقرار رکھنے،ماسک کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ امسال کاشتکاروں کو کپاس کی منظورشدہ اقسام کا بیج 1 ہزار روپے فی بیگ سبسڈی کے ساتھ پنجاب سیڈ کارپوریشن فراہم کر رہا ہے۔ٹڈی دَل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ بھر میں خصوصی ٹیموں کے ذریعے ٹڈی دل کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کا عمل جاری ہے۔ماہ مارچ سے اب تک1 لاکھ ہیکٹر سے زائد رقبہ کی سرویلنس مکمل کی جا چکی ہے اور ٹڈی دل کے متاثرہ ڈویڑن ساہیوال، ڈی جی خان، سرگودھا اور فیصل آبادمیں 12 ہزار ہیکٹر متاثرہ رقبہ پر سپرے کی جا چکی ہے۔اس ضمن میں محکمہ زراعت و دیگر متعلقہ محکمے پوری طرح چوکس ہیں اور ٹڈی دل کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹڈی دل کے کنٹرول کے لئے کاشتکار رات کے وقت جھاڑیوں میں بیٹھی ہوئی مکڑیوں کو شعلہ پھنکنے والی مشینوں سے آگ لگا کر تلف کر دیں اورزمین کے اند مکڑی کے انڈوں کی نشاندہی ہوتے ہی جہاں سوراخ نظر آئے اس کے گرددو تا تین فٹ گہری و چوڑی کھائی کھود کر ان کے بچے اور انڈوں کو مٹی میں دفن کر دیں یا محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے سفارش کردہ زہروں کا سپرے کا دھوڑا کریں۔

مزید :

علاقائی -