حکومت مارکیٹوں کو کھولنے کی فوری اجازت دے، حاجی محمد حنیف

    حکومت مارکیٹوں کو کھولنے کی فوری اجازت دے، حاجی محمد حنیف

  

 لاہور(کامرس ڈیسک)حکومت مارکیٹوں کو کھولنے کی فوری اجازت دے۔ تاجروں کے کروڑوں کا سامان گوداموں میں پڑا ہواہے جن کی تاریخ میعاد گزرنے کا خدشہ ہے۔ اگر ایسا ہوا تو تاجروں کا کروڑوں کا نقصان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران شاہ عالم مارکیٹس بورڈ حاجی محمد حنیف نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خرم لودھی، صلاح الدین، عقیل احمد، ملک رضوان، ملک صابر، سیٹھ فرحان شفیق، نعیم حنیف، اخلاق اجمیری، شیخ منیر،چوہدری سجاد،محمد فیاض،حا جی داؤد بٹ،حاجی شاہد،حاجی اویس،حاجی صدیق،اعجاز بشیر،نعیم حنیف،سیٹھ فرحان شفیق، توصیف نثار،ندیم سلیم،حافظ ذوالفقار، ریحان احمد، انیس یونس، میاں عارف محمود، حاجی عبدالروف،محمد رضوان، ناصر محمود،چوہدری حسنین، شفیق پپو بھائی،فیصل بٹ،محمدادریس،شیخ محمد فواد کے ساتھ تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حاجی محمد حنیف نے کہا کہ ملک کی نازک معاشی صورتحال کے پیش نظر جو ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا ہے وہ ناکافی ہے۔ حکومت تعمیراتی سیکٹرکی طرز پر اعلان کیا گیا پیکج دوسرے تمام سیکٹرز کو بھی دینے کا اعلان کرے۔ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے اکے لئے کم از کم 500 ارب روپے کے ریلیف کااعلان کیا جائے۔بجلی کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔صنعتی و تجارتی مقاصد اور عوام کے لیے ہر سال پٹرولیم مصنوعات میں وقتاً فوقتاً اضافوں پر فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جاتا رہا ہے جبکہ بجلی بلوں میں مختلف قسم کے ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں جس سے بجلی کے نرخ خطے میں دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہیں اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں انتہائی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں اس لیے اسی تناسب سے صنعتی و کاروباری مقاصد کیلئے بجلی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ اجلاس میں حکومت سے اپیل کی گئی کہ چھوٹے تاجروں کو بلا سود قرضہ بھی دیا جائے۔جس سے لوگ اپنے بچوں کے لئے روٹی کما سکیں۔لاک ڈاؤن کو فوری ختم کیا جائے اور پاکستان کی تمام ہول سیل مارکیٹوں کو کھولنے کی بھی اجازت دی جائے۔

مزید :

علاقائی -