ڈکیتی چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

    ڈکیتی چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ہنجروال میں ڈاکو دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 2لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ چوہنگ علاقہ میں ڈاکوؤں نے حسیب کے گھر سے2لاکھ50ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے معیز کے گھر سے 1لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ماڈل ٹاؤن میں ڈاکووؤں نے جاوید کے گھر سے1لاکھ 35ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے ابوبکر کے گھر سے1لاکھ 45ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے ارسلان کے گھر سے 3لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گرین ٹاون میں ڈاکووں نے عاطف سے65ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔لوئر مال میں ڈاکوؤں نے غفار سے 24ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جاسم سے18 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ مصری شاہ،لوئر مال اور سمن آباد سے گاڑیاں۔گوالمنڈی،برکی اور مسلم ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -