صوبائی وزراء عمران اسماعیل کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، جمال صدیقی

صوبائی وزراء عمران اسماعیل کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، جمال صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سی ایم ہاؤس میں چھپے ہوئے وزراء اور مشیر گورنر سندھ کو عوام میں دیکھ کر خوفزدہ ہیں تاجروں کو اکسانے کا الزام لگاکر مشیر اعلیٰ سندھ حکومت کی نااہلی کا دفاع نہیں کرسکتے گورنر سندھ عوام کی بھوک اور افلاس سے سخت پریشان ہیں کورونا میں گورنر سندھ کی کوششیں قابل ستائش ہیں سندھ حکومت کے ترجمان گورنر سندھ پر الزام لگانے سے قبل اپنی کارکردگی دیکھ لے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی کورونا سے لڑنے کا واحد حل ہے عوام کو زیادہ دیر بھوکا پیاسہ نہیں رکھا جاسکتا میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ 20 لاکھ راشن کا دعوے کرنے والے آج صرف میڈیا پر کورونا سے لڑ رہے ہیں مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں رعایت ہی عوام کو بھوک اور پریشانی سے بچا سکتی ہے ڈاکٹروں کی پریس کانفرنس کا دعوت نامہ وزیراعلیٰ کے میڈیا کنسلٹنٹ نے جاری کیا تھا سندھ حکومت کی بدانتظامی کی روایت کورونا کے دوران بھی واضع طور پر نظر آرہی ہے سندھ حکومت کے وزراء اور اراکین اسمبلی کورونا سے جوفزدہ ہوکر عوام سے دور بھاگ رہے ہیں سندھ حکومت اپنی نااہلی سے عوام کو بغاوت پر مجبور کررہی ہے۔