سول لائنز ڈویژن،7روز میں 158ملزم گرفتار ہوئے،رپورٹ

  سول لائنز ڈویژن،7روز میں 158ملزم گرفتار ہوئے،رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث158ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے10 ملزمان کے قبضہ سے04 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے06پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے18ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے03 کلو 600 گرام چرس،210 گرام ہیروئن اور70لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 07 ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 04 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔
پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لا?ڈ سپیکراور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر113ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -