پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 718 ٹریفک حادثات

پنجاب میں 24گھنٹے کے دوران 718 ٹریفک حادثات

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 718 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 462 افراد شدید جبکہ 309 معمولی زخمی ہوئے۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 297 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور21 مسافر 375 اور 104 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمارکے مطابق 154 حادثات کی فون کالز میں صوبائی درالحکومت 153متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 62 حادثات میں 73 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 47 حادثات میں 52 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -