فیصل ایدھی کے بیٹے سعد کورونا میں مبتلا نہیں، رپورٹ آگئی

فیصل ایدھی کے بیٹے سعد کورونا میں مبتلا نہیں، رپورٹ آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔ایدھی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعد ایدھی سمیت 4 افراد کا ٹیسٹ کروایا گیا ہے، تاہم سعد ایدھی کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔ایدھی حکام نے مزید بتایا ہے کہ والنٹیئر، ڈرائیور اور اسلام آباد کے ایدھی سینٹر کے انچارج کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے، ان تمام افراد کا ٹیسٹ بھی نگیٹیو آیا ہے۔ایدھی حکام نے بتایا کہ مزید دیکھ رہے ہیں کہ فیصل ایدھی کی ملاقات کن کن افراد سے ہوئی ہے۔