پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

  پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کی ایک اور ایئرہوسٹس کورونا وائرس کا شکار ہوگئی، جس کے بعد فضائی میزبان کو مزید علاج کے لئے سی ایم ایچ میں منتقل کردیا، وہ دبئی سے آنے والی خصوصی پرواز میں ڈیوٹی پرتھی۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کے ترجمان اور ڈی ایچ او ہیلتھ نے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی، ائیر ہوسٹس 2 روز قبل دبئی سے آنے والی خصوصی پروازمیں ڈیوٹی پرتھی۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ کراچی ائیرپورٹ پرکیے گئے ٹیسٹ میں کورونامثبت آیا، روازدبئی میں پھنسے پاکستانیوں کولیکرکراچی پہنچی تھی۔قومی ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ فضائی میزبان ایئرپورٹ ہوٹل میں پہلے سے قرطینہ میں تھی تاہم انھیں مزید علاج کے لئے سی ایم ایچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔اس قبل ایک کپتان اور دو فضائی میزبانوں میں بھی کورونامثبت آیاتھا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کپتان اور دونوں فضائی میزبان صحت مند ہوچکے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -