مخیر حضرات کے تعاون سے یوسی 11 لائینز ایریا میں راشن کی تقسیم

  مخیر حضرات کے تعاون سے یوسی 11 لائینز ایریا میں راشن کی تقسیم

  

کراچی(این این آئی)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ مستحقین تک راشن پہنچانے کیلئے عزت نفس کو متاثر کئے بغیر عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے چشتی فاؤنڈیشن اور اس کے سربراہ عامر چشتی کے مشکور ہیں کہ ان کے تعاون سے کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 11 لائینز ایریا وملحقہ علاقوں میں راشن پہنچانے کے امور کا معائینہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں تک راشن پہنچانے کیلئے بھی اقدامات کریں گے، مخیر حضرات کا اس صورتحال میں کردار انتہائی قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں جو یوسیز کورونا وائرس سے متاثر ہیں ان یوسیز کو ڈس انفیکٹ کرنے کیلئے کام جاری ہیں جبکہ ان یوسیز میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کا خیال رکھنے کیلئے میں اور میرا تنظیمی اسٹرکچر کام کر رہا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ یوسی چئیرمینز محمد مرسلین،آصف اعظم اور وائس چئیرپرسن یوسی 11 آسیہ جمشید سمیت دیگر بلدیاتی نمائندگان بھی موجود تھے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -