گرفتار تاجر رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے، حافظ الحق حسن زئی
کراچی (پ ر) کراچی ٹیکسی،موٹر رکشہ، یلوکیب ایسوسی ایشن کے صدر اور آل پاکستان بین الصو بائی بس اونرز ایسوسی ایشن کے سرپرست حافظ الحق حسن زئی، نثار احمد، عارف تنولی، شاہ روم بونیری، مدثر حسن زئی ودیگر نے تاجر رہنماوں کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے تاجروں کی فوری رہائی اور مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کاروبار ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ دکاندار مزدور سمیت تمام غریب طبقات فاقہ کشی میں مبتلا ہیں، لاک ڈاؤن کی طوالت سے بھوک سے مرنے کی خبریں زبان زدعام ہیں، اس سے قبل کہ حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں، گرفتاریوں سے عوام کو مشتعل کرنے کے بجائے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کھولنے کا فوری اعلان کیا جائے۔ کیونکہ معاشی قبل اب ناقابل برداشت ہوچکا ہے، حکمراں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر غریب عوام کی حالت زار کا احساس کریں، یہی ہم سب کیلئے بہتر راستہ ہے۔ روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگانے والے حکمران عوام پر لاٹھیاں برسانے سے باز رہیں۔ ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
باجماعت تراویح پر