کراچی، شاہ فیصل میں عارضی قرنطینہ قائم کر دیا گیا

  کراچی، شاہ فیصل میں عارضی قرنطینہ قائم کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی شہر کے علاقے شاہ فیصل میں عارضی قرنطینہ قائم کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق قائم کیے گئے عارضی قرنطینہ میں گلگت بلتستان کے طلبہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، گلگت بلتستان کے 261 طالبعلموں میں 7 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق 254 طلبہ کو خورشید گرلز کالج شاہ فیصل میں رکھا گیا ہے جبکہ طلبہ کو ٹیسٹ کرانے کے لیے روکا تھا۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایاکہ ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی تو سوک سینٹر قرنطینہ منتقل کیا جائے گا جبکہ نگیٹیو آنے پر تمام طلبہ کو بھیج کر کالج خالی کردیا جائے گا۔ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق علاقے میں کسی قسم کا کوئی خوف نہیں ہے، گلگت سے آئے طلبہ کو ڈی سی اور علاقائی انتظامیہ سے مشورے کے بعد یہاں رکھا گیا ہے۔