کرونا سے بچاؤکیلئے آگاہی لیکچر

کرونا سے بچاؤکیلئے آگاہی لیکچر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈکوارٹر ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر لاہور پولیس کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات اور آگاہی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر نگرانی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں چوتھے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شعبہ طب شرعی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید نے پولیس افسران کو کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی دی۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس سمیت پولیس لائنز، ڈولفن سکواڈ،مجاہد سکواڈ کے افسران و جوانوں سمیت خواتین اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

عارف رشید نے لیکچر کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر لاوارث میت کو منتقل کرنے اور دفنانے کے دوران حفاظتی انتظامات بارے آگاہ کیا۔

انہوں نے قرنطینہ سنٹر پر ڈیوٹی دینے والے پولیس افسران و جوانوں کو حفاظتی کٹ کے استعمال بارے اور فیلڈ ڈیوٹی کے دوران حفاظتی تدابیربارے لیکچر دیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر نے اس موقع پر کہا کہ تمام پولیس افسران و جوان کورونا وائرس سے بچاؤ بارے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔لاہور پولیس آزمائش کی اس گھڑی میں ہر طرح کے حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔سیمینار کے اختتام پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے پروفیسر ڈاکٹر عارف رشید کی آمد پر اْن کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں محکمانہ امتحان کورس C کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفرکی زیرنگرانی محکمانہ امتحان کورس میں زیر تربیت 09سب انسپکٹرز جبکہ 03 اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے حصہ لیا۔کورس C میں شامل افسران کو مختلف دفتری امور کے متعلق ٹریننگ دی گئی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ یہ کورسز بھرتی ہونے والے تمام اے ایس آئی اور ایس آئی کو کروائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے شفاف انعقاد کیلئے سخت نگرانی کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران و اہلکار وں کی ویلفئیر اور بہتر تربیت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں

مزید :

علاقائی -