سیہون، پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

  سیہون، پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

  

سیہون شریف (نامہ نگار) پتنگ اڑاتے ہوئے کمسن بچہ گھر کی چھت سے گر کر ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے نواحی گاؤں مناہیوں میں پتنگ اڑاتے ہوئے 12 سالہ کامران لاشاری پاؤں پھسلنے سے چھت سے گر کر سخت زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کے تاب نہ لاکر فوت ہوگیا،لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ بچے کی والدہ کو غشی کے دورے پڑ گئے،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -