رمضان میں مساجد کی سکیورٹی اور پولیس فورس کی تعیناتی سے متعلق حکمت عملی تیار

رمضان میں مساجد کی سکیورٹی اور پولیس فورس کی تعیناتی سے متعلق حکمت عملی تیار

  

لاہور(کرائم رپورٹر) رمضان المبارک میں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، کمشنر لاہور سیف انجم، سی سی پی او لاہورذوالفقارحمید اور متعلقہ افسروں کو آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، ڈویژنل کمشنرز اور آرپی اوز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں مساجد کی سیکیورٹی اور پولیس فورس کی تعیناتی سے متعلق حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ صوبے میں مسجد اور امن کمیٹیوں کو فعال کیا گیا ہے اورمساجد کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ماہ رمضان کے دوران مساجد میں نمازوں کیلئے صدر پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے 20نکاتی ایس اوپیز کا اردو ترجمہ شہریوں کی آگاہی کیلئے آویزاں کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم میں بائیومیٹرک تصدیق کے عمل میں مسائل کے حل کیلئے نادرا کی ٹیموں کی مدد لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اب تک صوبے میں 49ہزارکسانوں میں 14لاکھ18ہزار ٹن باردانہ تقسیم کیا گیا ہے اور3لاکھ45ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔، صوبے میں گندم خریداری کا عمل جاری ہے جبکہ سٹاک میں 365ہزار ٹن گندم موجود ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

مزید :

علاقائی -