دوران سروس وفات پا نیوالے پولیس اہلکاروں کے ورثا کو رقم کی ادائیگی

دوران سروس وفات پا نیوالے پولیس اہلکاروں کے ورثا کو رقم کی ادائیگی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا ایک اور احسن اقدام دوران سروس وفات پا جانے والے 11پولیس اہلکاروں کی فیملیز کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کے واجبات کی ادائیگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 11 اہلکاروں کے ورثا کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے چیک تقسیم کئے گئے۔ سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ورثاء میں چیک تقسیم کئے۔ سی سی پی او لاہو رنے کہا کہ لاہور پولیس اپنی سپاہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے۔

اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

  اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کہا کہ اہلکاروں کے واجبات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ شہید کے اہل خانہ کی ہر ضرورت کا خیال رکھا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -