اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کومعاونت کی یقین دہانی

  اسلامی ترقیاتی بینک کی پاکستان کومعاونت کی یقین دہانی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)اسلامی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال سے مقابلے کیلئے پاکستان کومعاونت کی یقین دہانی کرادی۔اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ نے پاکستان سمیت دیگررکن ممالک کو مختصر، درمیانے اور طویل عرصے میں وبائی اثرات سے محفوظ رکھنے اور بحالی کیلئے 2.3 ارب ڈالر کے اسٹرٹیجک رسپانس پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کو تیل اورایل این جی کی درآمد کیلئے500 ملین ڈالراوراثرات سے نمٹنے کے لئے150 ملین ڈالر کی امداد کوحتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -