محکمہ تعلیم سکولز میں 55سال سے زائد عمر کے افسران کو ہٹانے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سکولز میں 55سال سے زائد عمر کے افسران کو ہٹانے کا فیصلہ

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز میں 55سال سے زائد عمر کے افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا‘محکمہ تعلیم سکولز نے انتظامی سیٹوں پر تعینات 55سال سے زائد عمر کے افسروں کو فارغ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا، تبادلوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی، تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں انتظامی پوسٹوں پر تعینات 55 سال سے زائد عمر کے تعلیمی افسروں کو سیٹوں سے ہٹانے کا (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

فیصلہ کرلیا ہے،سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب نے انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کا سروس ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق انتظامی پوسٹوں پر 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات افسران کو بھی تبدیل کردیا جائے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن، سی ای اوز، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور ایم ایز ایز انتظامی پوسٹوں پر تعینات ہیں۔انتظامی پوسٹوں پرتعینات مذکورہ افسران کو اپنا سروس ریکارڈ پرفارمہ پر جمع کرانا ہوگا، افسران سے سروس ریکارڈ کے حصول کے لئے سکول ایجوکیشن کی جانب سے پرفارمہ تیار کرلیا گیا۔ پرفارمہ کی کاپی صوبہ بھر کی اتھارٹیز کو ارسال کردی گئی ہے، پرفارمہ پر ضلع اندراج کے ساتھ افسران کے دستخط اور انگوٹھا کا نشان بھی ثبت کرنا لازمی ہوگا۔

محکمہ تعلیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -