بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے4ارکان پکڑے گئے

بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے4ارکان پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ گن پوائنٹ پر ڈکیتی اورراہزنی کی وارداتیں کرنے والے راجااشتہاری گینگ کے 4ملزمان گرفتارکرلیے۔گرفتاراشتہاری ملزمان میں گروہ کا سرغنہ ریاض، عبدالرؤف، عمران اور مدثر شامل ہیں۔ گرفتار اشتہاری ملزمان اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لاہور پولیس کو ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔ملزمان نے تقریباً 3 ماہ قبل سوئے آصل پیٹرول پمپ پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کا ایک ساتھی سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی بھی ہو گیا تھا۔ملزمان پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ملزمان نے شاپ رابری، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے ملزمان سے 3موٹر سائیکلیں، لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکیا گیا۔

مزید :

علاقائی -