قرضوں میں ریلیف پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے‘ شاہ محمود قریشی

قرضوں میں ریلیف پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے‘ شاہ محمود قریشی

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا چیلنجز کے دوران ترقی پذیر ممالک کو قرضوں میں ریلیف پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے کورونا سے گلوبل اکانومی متاثر ہوئی۔کورونا نے دنیا کے 209ممالک کو متاثر کیا احساس پروگرام کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔اس پروگرام کے تحت پاکستان کے 1کروڑ30لاکھ خاندانوں (بقیہ نمبر51صفحہ6پر)

میں 144ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 38 میں چیئرمین ساجد نواز کھوکھر کی زیر صدارت ٹائیگرفورس سے بزریعہ وڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاٹائیگر فورس گلی محلہ کی سطح پر مستحق اور غریب لوگوں کی مدد کرنے میں اپناکردار ادا کریں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے خدمت عوام کو شعار بنائیں انہوں نے مزیدکہا کہ احساس پروگرام غیر سیاسی ہے۔احساس پروگرام میں اراکین اسمبلی یا کوئی بھی بیورو کریٹ کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ کچھ مقامات احساس پروگرام رقم میں کٹوتی کی شکایات ملی ہیں جو کہ انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔ مستحق افراد ہر صورت 12ہزار روپے وصول کریں۔ضلع ملتان میں ایک لاکھ 38 ہزار خاندانوں کو اب تک رقم مل چکی ہے۔ حکومت نے لوگوں کو کورونا اور بھوک دونوں سے بچانا ہے۔کورونا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس میں مشاورتی عمل سے فیصلے ہورہے ہیں وزیراعظم پاکستان نے تعمیراتی صنعت کی بحالی کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ ملک بھر کے تاجروں کو شرح سود پر تاجروں کو تحفظات تھے شرح سود میں واضح کمی کردی گئی ہے۔جس سے تاجر برادری کو ان کے کاروبار میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کورونا کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارگردگی سے مطمئن ہوں۔کورونا کے حوالے سے ملتان ملک کا سب سے اہم شہر ہے۔ملتان میں ملک کا سب سے بڑا قرنطینہ مرکز بنا۔جب کوئی کورونا سے مشتبہ لوگوں کو قبول کرنے تو تیار نہیں تھا تو ملتان نے ویلکم کیا ماہ رمضان کی آمد شروع ہے اس مقصد مہینے کچھ لوگ ناجائز منافع کے لئے ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں۔ حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف نئی قانون سازی کی گئی ہے۔حس پر رمضان میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کارروائی ہوگی۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -