لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ذخیرہ اندوزی پر ابتک 21ہزار 60مقدمات درج

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، ذخیرہ اندوزی پر ابتک 21ہزار 60مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کے احکامات پر ذخیرہ اندوزی اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری۔ 16 مارچ سے جاری آپریشن میں دفعہ 144کی خلاف ورزی پر 20620 جبکہ ذخیرہ اندوزی پر 440 مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیموں نے 16 مارچ سے شروع آپریشن میں صوبے بھر میں 1363 ناکے لگائے ہیں جہاں اب تک 171816 گاڑیوں،407308 موٹر سائیکلوں اور 856827 شہریوں کو چیک کیا گیا ہے۔ 513353شہریوں کو وارننگ دی گئی، 36942 سے سیکیورٹی بانڈزلئے گئے جبکہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر20620 ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے23243 شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے18113شہری ضمانت پر رہا ہوئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر3499 دوکانوں اور224ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر440 مقدمات درج کرتے ہوئے622 قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ ذخیرہ اندوزوں سے 479825کلو گرام گندم، 335265کلو گرام چینی، 250801 ماسک، 999 سینٹائزر، 28 طبی آلات اور 141546دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔16 مارچ سے جاری آپریشن کے دوران 211120 شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ 218278 شہریوں کو پولیس ٹیموں نے امدادبھی فراہم کی۔گذشتہ روزبھی صوبہ بھر میں 1363 ناکے لگائے گئے جہاں 4939گاڑیوں اور11271موٹر سا ئیکلوں کو چیک کیاگیا۔پولیس ناکوں پرچیک کئے گئے 21912 شہریوں میں سے13254کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔ 861شہریوں سے سیکیورٹی بونڈز لئے گئے، 549ملزمان گرفتا ر ہوئے جبکہ252نے ضمانتیں کروائیں۔
مجموعی طور پر343ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں 801ملزمان کو نامزد کیا گیاجبکہ اسی دوران قانون کی خلاف ورزی پر77دوکانوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح صوبے بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں میں ذخیرہ اندوزی پر05مقدمات درج ہوئے اور04ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جن میں سے01گرفتارہوا جبکہ 3ضمانت پر رہا ہوئے۔پولیس ٹیموں نے دوران ڈیوٹی 6365شہریوں کوکورونا سے بچا? کے متعلق آگاہی جبکہ 2224شہریوں کو امداد بھی فراہم کی۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ فیلڈ ڈیوٹی پرتعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچا? کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں اورپولیس ٹیمیں شہریوں کی سہولت کیلئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کروبائی مرض کے تدارک کیلئے ہونے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

مزید :

علاقائی -