حکومتی اتحاد اندرونی بلیک میلنگ کا شکار ہے‘ ذیشان اختر

  حکومتی اتحاد اندرونی بلیک میلنگ کا شکار ہے‘ ذیشان اختر

  

بہاول پور(بیورورپورٹ ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا کہ عمران خان سرکار کی ناکامی اور نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔ کورونا بحران نے فی الحال حکومت کو سہارا دیاہے لیکن سیاسی، اقتصادی بحران مزید بڑھے گا۔ حکومتی اتحاد اندرونی بلیک میلنگ کا شکار ہے، نقصان عوام کاہورہاہے۔ قومی قیادت قومی ترجیحات پر یک آواز ہو جائے۔ قومی سلامتی، آئین، نظام عدل، تعلیم و صحت، اقتصادی بحران،بااختیار بلدیاتی نظام اور شفاف (بقیہ نمبر52صفحہ6پر)

و غیر جانبدارانہ انتخابات پر قومی ڈائیلاگ بحرانوں کا سیاسی حل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نہوں نے کہاکہ خدمت اور سیاست دو الگ میدان ہیں لیکن جو عوام کی خدمت کے میدان میں کامیاب اور ناکام ہیں وہی سیاسی محاذ پر بھی کامیاب اور ناکام ہیں۔سیاست، پارلیمانی اور ریاستی نظام کو کرپٹ، مفاد پرست، نااہل سیاسی دھڑوں اور اقتدار کے ریسا مافیا نے تباہ کیا ہے۔ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے قومی بجٹ کی تیاری، قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس معطل ہیں۔ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس بھی نہیں ہورہے جبکہ قومی بجٹ کی منظوری وفاق اور صوبائی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کورونا وبا کے بحران نے ایک بار پھر طشت از بام کردیاہے کہ سیاسی، سماجی، انتظامی نظام اور سرکاری اداروں کی بدنظمی ناکام ہے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان نے کورونا ریلیف کی محنت کے ذریعے پاکستان کے عوام میں محبت اور اپنائیت کا سکہ جمادیاہے۔ ہم پاکستان کے باشعور عوام، اقلیتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ہم ملک و ملت کو ناکارہ، فرسودہ شخصی نظام سے نجات دلائیں۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -