کرونا رپورٹ منفی‘ قرنطینہ میں مقیم تبلیغی جماعت کارکن چل بسا‘ میت کراچی روانہ

  کرونا رپورٹ منفی‘ قرنطینہ میں مقیم تبلیغی جماعت کارکن چل بسا‘ میت کراچی ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)جامعہ عثمانیہ مسجد خان گڑھ کے تبلیغی قرنطینہ سنٹر میں مقیم تبلیغی جماعت کا 62 سالہ کارکن اور منگھو پیر کراچی کا رہائشی فضل اللہ جمعرات کی صبح سنٹر میں انتقال کر گیا. جس کی اطلاع ملتے ہی ضلعی و مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی. اس سلسلے میں جامعہ عثمانیہ کے(بقیہ نمبر53صفحہ6پر)

ترجمان قاری عزیز الرحمن نے بتایا کہ فضل اللہ کے کورونا ٹیسٹ کی 4 روز قبل ہی رپورٹ منفی آئی تھی. دریں اثناء ڈی سی مظفرگڑھ کے حکم پر تحصیلدار صاحبزادہ محمد ظفر اور ایس ایچ او خان گڑھ جاوید اختر چودھری نے میت کی کراچی روانگی کا بندوبست کرتے ہوئے بھجوا دیا. اس وقت سنٹر میں باقی 11 تبلیغی افراد موجود ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے

چل بسا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -