حکومت کرونا سے لڑنے کی بجائے انتقامی سیاست کررہی ہے‘ رضا ربانی کھر

  حکومت کرونا سے لڑنے کی بجائے انتقامی سیاست کررہی ہے‘ رضا ربانی کھر

  

کوٹ ادو(تحصیل رہورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی پوری کوشش ہے کہ ڈاکٹرز کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے، اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کے لیے پرسنل پروڈکشن ایکوپمنٹس کٹس فراہم کر رہی ہے تاکہ ڈاکٹرز کی حفاظت یقینی بنایا جا سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے(بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے لڑنے کی بجائے انتقامی سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے، کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے حکومت اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طبی ماہرین اور اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر اس پر عملدرآمد کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنائے،ملک رضا ربانی کھر نے کہا کی ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے عمران خان نے عوام کو آج بھکار ی بنادیا ہیجبکہ6لاکھ ٹائیگر فورس کے لئے خطیر رقم خرچ کرکے شرٹس بنوائی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے پاس نہ پرسنل پروٹیکشن ایکو پیمنٹس کٹس معیاری ہے اور نہ ہی اس وبائی مرض کے سے لڑنے کے خلاف ڈاکٹرز کو کوئی کی کوئی تربیت دی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کو ایک ماہ ہونے کو ہے دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے حکومت روزانہ امدادی پیکج اورراشن دینے کے اعلانات کرتی ہے مگر ابھی تک کسی غریب کو امدادی پیکج اور راشن نہیں دیا گیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تیل کی قیمت میں عالمی سطح پر کمی کے حوالے سے کہا کیکہ مصیبت کی اس گھڑی میں آج لوگوں کے کاروبار اور تنخواہوں میں کمی آئی ہے اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے،حکومت اگر عوام کیلئے مخلص ہے اور انہیں حقیقی ریلیف دینا چاہتی ہے تو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 50 روپے فی لیٹر کردے۔

رضا ربانی کھر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -