جعلی چیک، چوری کے مقدمہ میں مطلوب 2ملزم گرفتار

جعلی چیک، چوری کے مقدمہ میں مطلوب 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن ڈویژن نے بوگس چیک اور چوری کے مقدمے میں مطلوب 2اشتہاری ملزمان گرفتار کرلیے۔ پولیس کے مطابق گرفتاراشتہاری ملزمان میں فرخ شہزاد اور ریاض شامل ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس نواں کوٹ نے بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم فرخ شہزاد کو گرفتار کیا۔گرفتاراشتہاری ملزم فرخ شہزاد نے ڈیڑھ سال قبل شہری ندیم شوکت کو4لاکھ روپے مالیت کا بوگس چیک دیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس گلشن اقبال نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ریاض کو گرفتار کیا۔

اشتہاری ملزم ریاض نے اپنے مالک محمد عمران کی دکان سے نقدی چوری کر کے فرار ہو گیاتھا۔

مزید :

علاقائی -