ماہ صیام میں عبادات سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت

ماہ صیام میں عبادات سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور کمشنر لاہور سیف انجم کی زیر صدارت سی سی پی او آفس میں کرونا وائرس کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس افسروان اور اسسٹنٹ کمشنرز کی مشترکہ ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سی سی پی او لاہور اور کمشنر لاہور نے تمام پولیس افسران اور اسٹنٹ کمشنرز کو 20 نکاتی ہدایات پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں عبادت گاہوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سوشل ڈیسٹنس پالیسی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈویڑنل، سیکٹر اور بیٹ لیول پر پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ کمیٹیاں حکومتی 20 نکاتی ایجنڈے کو یقینی بنائیں گیں۔ مساجد میں شہری وضو گھروں سے کرکے آئیں، بچوں اور پچاس سال سے زائد شہریوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں مارکنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے

جبکہ صفیں اور دریوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا وائرس کا خطرہ موجود، جزوی لاک ڈاون کی پابندی کروائی جائیگی۔ کسی بھی قسم کی غفلت و لاپرواہی قبول نہیں ہو گی۔ جن علاقوں کو سیل کیا گیا ہے وہاں شہریوں کو عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ کو افطار اور سحر کے وقت بڑھایا جائے۔ سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ مساجد اور عبادات گاہوں کا خود وزٹ کروں گا، غفلت پر متعلقہ آفیسر کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔ تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز روزانہ کی بنیاد پر مسجد انتظامیہ اور علما کرام سے رابطے میں رہیں حکومتی ہدایات پر مشتمل پرفارمہ تمام بیٹس میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔ رمضان المبارک میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کی سیفٹی کا بھی خیال رکھا جائے۔ سی سی پی او نے سی ٹی او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈا?ن کے دوران بلاوجہ سٹرک پر گھومنے والے شہریوں کو ایجوکیٹ کرکے واپس بھیجا جائے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور سیف انجم کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کروا کر ہم زندگیاں بچا سکتے ہیں لاک ڈا?ن ایریا میں سختی کو برقرار رکھا جائے گا جبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -