ایڈمنسٹریٹو جج ہائیکورٹ، جسٹس شاہد بلال کا سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ

ایڈمنسٹریٹو جج ہائیکورٹ، جسٹس شاہد بلال کا سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)ایڈمنسٹریٹو جج لاہور ہائی کورٹ،لاہور جسٹس شاہد بلال حسن نے گز شتہ روز سنٹرل جیل فیصل آباد کا دورہ کیا۔انہوں نے کرونا وائرس کیانتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انور،سینئر سول جج فیصل آباد عمران نذیر چوہدری،ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن سعید اللہ گوندل اور سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل فیصل آباد نور حسن بگھیلا بھی موجود تھے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے دوسریشرکاء کے ہمراہ ہسپتال،قرنطینہ سنٹر،کورونا سنٹر،کچن،جنرل بیرکس اور جووینائل وارڈ کا وزٹ کیا۔انھوں نیجیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئیکیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااورصفائی ستھرائی کے عمدہ انتظامات کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -