ڈیرہ‘ ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں مالی معاملات میں بدانتظامی پر تحقیقات شروع

  ڈیرہ‘ ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں مالی معاملات میں بدانتظامی پر تحقیقات ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ساجد ظفر ڈال نے ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں بد انتظامی و مالی معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے چھان بین کا آغاز کرادیا انہوں نے سکول(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

کا تفصیلی جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبوں کے سربراہان اور اساتذہ سے ملاقات کی کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان تعلیمی معیار اور نتائج کے حوالے سے شاندار ماضی رکھتا ہے تاہم سکول و کالج میں بدانتظامی اور مالی معاملات نے نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگا دیا.ادارہ میں کسی کی بھی سیاست برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام شعبوں کے سربراہان، اساتذہ اور ادارہ کے ہر ملازم کو ساتھ لیکر ادارہ کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کریں گے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ تحقیقات میں ذمہ داری کا تعین ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی کمشنر نے سکول کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔انہوں نے شعبوں کے سربراہان،اساتذہ اور متعلقہ افراد سے انتظامی اور مالی معاملات پر بریفنگ لی۔لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم بھی موجود تھے۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -