چھ ماہ سے ترقیاتی بل نہ ملنے پر ٹھیکیدار سراپا احتجاج

  چھ ماہ سے ترقیاتی بل نہ ملنے پر ٹھیکیدار سراپا احتجاج

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)چھ ماہ سے ترقیاتی بل نہ ملنے پر ٹھیکیدار سراپہ احتجاج تحصیل کونسل کے عملے نے ٹھیکیداروں کو دیکھ کر دفتر کا گیٹ بند کر دیا تفصیلات کے مطابق چھ ماہ سے ترقیاتی بل نہ ملنے پر گزشتہ روز درجنوں ٹھیکیداروں نے تحصیل کونسل دفتر کے سامنے (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

احتجاج کیا ٹھیکداروں نے مطابق بل نہ ملنے کی وجہ سے ہمارے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث ٹھیکیداروں کے خاندان مشکل حالات سے گر رہے ہیں ٹھیکیداروں کی یونین نے حکومت سے فوری طور پر بل جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹھیکیدار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -