قتل یا خود کشی‘ خاتون کی کمر ہ سے پھندہ لگی لاش برآمد

  قتل یا خود کشی‘ خاتون کی کمر ہ سے پھندہ لگی لاش برآمد

  

جھوک اترا(نمائندہ پاکستان)جھوک اترا,قتل یا خودکشی؟ موضع ملکانی کلاں کی بستی میرانی میں 23سالہ خاتون کی کمرے کی چھت سے جھولتی نعش برآمد.پولیس محوِتفتیش.متوفیہ شریفاں بی بی دختر محمد شملہ ذات میرانی بعمر 23/24 سال جوکہ کچھ عرصہ قبل بلال نواز میرانی (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

سے بیاہی گئی جوکہ چند دن پہلے گھریلو ناچاکی پہ میکے آگئی تھی.جس کی گزشتہ روز کمرے میں چھت سے رسی کے ساتھ جھولتی نعش براّد ہوئی ہے باظاہر کوئی بیرونی چوٹ نہیں ہے والد کے مطابق وہ سب گندم کی کٹائی کرنے گئے تھے.انہیں شک ہے کہ خاتون کو اسکے شوہر نے ساتھیوں سے مل کر قتل کیا ہے.جھوک اترا پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

لاش برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -