مظفر گڑھ‘ سبزی منڈی آڑھتیان اور مارکیٹ کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام مزید 2دن کی مہلت‘ ہڑتال کا اعلان

  مظفر گڑھ‘ سبزی منڈی آڑھتیان اور مارکیٹ کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام مزید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفر گڑھ(نمائندہ خصوصی)سبزی منڈی آڑھتیان اور مارکیٹ کمیٹی (بقیہ نمبر60صفحہ6پر)

کے درمیان تین دن سے جاری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں.مذاکرات کی ناکامی کے بعد انجمن آڑھتیان نے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کو دو دن کی مہلت دی ہے بصورت دیگر یکم رمضان سے سبزی اور فروٹ کے آڑھتیان غیر معینہ مدت ہڑتال کرینگے.اس سلسلے میں انجمن آڑھتیان مظفر گڑھ کے صدر میاں اعجاز قریشی نے صحافیوں کو بتا یا کہ سبزی منڈی کا سائیکل سٹینڈ آڑھتیان اور مارکیٹ کمیٹی میں تنازعہ کی بنیادی وجہ ہے کیونکہ سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیداران کا غیر مہذب رویہ اور آ?دن کی لڑائیاں ہیں.انہوں نے بتایا کہ سبزی منڈی سالانہ کروڑوں روپے کا ریونیو حکومت کو دیتی ہے بدلے میں سہولیات ندارد ہیں.الٹا سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکہ منڈی کے بیوپاریوں.پھڑیے لگانے والوں اور کم مقدار میں سبزی اور فروٹ خریدنے والوں کے لیے مستقل پریشانی بن گیا ہے.ٹھیکیدار کے کارندے سٹینڈ فیس کے نام پر لوگوں کیساتھ لڑتے ہیں اور شیڈول سے زیادہ پیسے وصول کرتے ہیں.انہوں نے کہا کہ اس بارے میں مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین اختر دستی.سیکرٹری اسلم میتلا.انسپکٹر رانا پرویز کیساتھ تین دن سے جاری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اورانجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی نے باہمی طور پر متفقہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر دو دن میں سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار کی مبینہ بدمعاشی کو ختم نہ کروایا گیا تو یکم رمضان سے پوری منڈی غیر معینہ مدت تک ہمہ قسمی کاروبار کے لیے بند کر دی جا? گی جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی.اس موقع پر سرپرست اعلی ملک آفتاب پنوار.چئرمین شیخ خالد کروڑی.جنرل سیکرٹری ارشد نیازی.جائنٹ سیکرٹری بابر اسلم انصاری.نائب صدرثناء اللہ خان.نائب صدر چوہدری خالد.غفار خان.چوہدری فقیر حسین بھی موجود تھے.
مذاکرات ناکام